"صحیح بخاری میں حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیؒ سے منقول ہے کہ حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تجھے ایسا ہدیہ نہ دوں جو میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا؟میں نے کہا: کیوں نہیں، ضرور ہدیہ کیجیے! تو انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ آپ اور اہلِ بیت پر کیسے درود بھیجا جائے؟ اس لیے کہ تحقیق اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھادیا کہ ہم آپ پر کیسے سلام بھیجیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یوں کہاکرو:
’’أللّٰهم صل علٰى محمد وعلٰى أٰل محمد كما صلیت علٰى إبراهیم وعلٰى أٰل إبراهیْم إنك حمید مجید أللّٰهم بارك علٰى محمّد و على أٰل محمد كما باركت علٰى إبراهیم وعلٰى أٰل إبراهیم إنك حمید مجید‘‘.
(صحیح بخاری، باب الصلوٰۃ علی النبی ﷺ، ج:1، ص:477)" image uploaded on March 12, 2023, 4:11 a.m. | Damadam