"📜 شیخ حسن بن عبید باحبیشی فرماتے ہیں: جب نبی کریمﷺ کا ذکر مبارک چھڑ جائے تو نگاہیں جھک جائیں،لب خاموش ہوجائیں، دل سراپا ادب بن جائے اور خشوع و خضوع کا ماحول پیدا ہوجائے،دل میں یہ سوچ کر کڑھتا رہے کہ ہم نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے زمانے میں پیدا کیوں نہ ہوئے اور آپ کی زیارت کے شرف سے محروم رہ گئے اور ساتھ ہی یہ بھی سوچتا رہے کہ اگر دنیا میں دیدار سے محروم ہیں تو آخرت میں الله تعالی اس کا بدلہ عطا فرمائے گا،دنیا میں ان سے نہ ملنے اور اس قافلہ سعادت سے بچھڑ جانے کا غم اپنے والدین اور سارے دوستوں کی جدائی سے بھی بڑھ کر ہونا چاہیے۔ (یارسول اللہ آپ سے محبت اور آپ پر درود کیوں،ص67)" image uploaded on May 13, 2023, 4:12 a.m. | Damadam
Damadam.pk
Islamic Quotes image
M  : 📜 شیخ حسن بن عبید باحبیشی فرماتے ہیں: جب نبی کریمﷺ کا ذکر مبارک چھڑ جائے تو - 
More images by Mohsin_memon: