"رات ڈھلتی تھی تو تُمہارے میسج کا اِنتظار کرنا شروع کرتا تھا لیکن تُم مصروف رہتی تھی بہت مصروف موبائل ہاتھ میں رکھے تُمہارا اِنتظار کرتا تھا کہیں ایسا نہ ہو تُمہارا کوئی میسج آئے اور مُجھے پتہ ہی نہ چلے بار بار تُمہارا لاسٹ سِین دیکھتا رہتا تھا کبھی تو ایسا بھی ہوتا تھا تُمہارا کوئی میسج نہیں آتا تھا اور میں تُمہاری چیٹ کھول کر بیٹھا رہتا تھا اور کبھی جب آدھی رات کو تُمہارا میسج آتا اور میں فوراً جواب دیتا تو تُم پُوچھتی تھی ابھی تک جاگ رہے ہو سوئے کیوں نہیں اِس وقت میں تُمہاری مُحبت میں تُم سے جُھوٹ بولتا تھا کہ سویا ہوا تھا تُمہارے میسج سے موبائل وائبرئیٹ ہوا اور میری آنکھ کُھل گئی اور تُم کہتی تھی چلو پِھر سے سو جاؤ اِن آنکھوں میں نیند کہاں تھی صِرف تُمہارا اِنتظار ہوتا تھا تب میں تُم سے کہتا تھا اب آنکھ کُھل ہی گئی ہے چلو بات ہی کر لیتے۔" image uploaded on June 17, 2023, 6:10 p.m. | Damadam