"آئے شبیر ع بیاباں کو بسانے کے لیے
دین کی راہ میں بھرے گھر کو لٹانے کے لیے
اپنے گلشن سے چُنے پھول بہتر شہ ِ دیں
کربلا دیکھ تیری گود سجانے کے لیے
لال۔سیدہ س کا چلا بخششِ امت کے لیے
کُند خنجر کے تلے سر کو کٹانے کے لیے
علی اصغر ع نے مسلمانوں سے پانی مانگا
ہائے اِک تِیر مِلا پیاس بجھانے کے لیے
حاکمِ شام کو للکار کے بولے عباس ع
میرے بازو ہیں تیرا نقش مٹانے کے لیے
بنتِ زہرا س تیرے پردے کی خُدا خیر کرے
کلمہ گو آئے ہیں خیام جلانے کے لیے
شہِ دیں قاسم و اصغر کو نچھاوَر کرکے
علی اکبر ع کی چلے لاش اٹھانے کے لیے
ڈالی گلزار نے جب حالِ ثقیفہ پہ نظر
سارا منظر تھا یہ سیدہ س کو رَلانے کے لیے" image uploaded on July 9, 2023, 4:19 a.m. | Damadam