"میرا ہونا بھی عام سا دکھ ہے میں نے سمجھا تھا بہت پہلے ،بہت خاص ہوں میں جیسے وہ سیپ جو سینے میں لئے موتی کو سب کو مطلوب ہو اور قیمتی بلا کا ہو مجھ کو لگتا تھا کہ موتی ہے لفظ کا جادو جو اترتا ہے مرے دل پہ اک صحیفے سا ذہن میں جاگتا شعور قیمتی ہے بہت میں مگر خاص فہم عام سی لڑکی ٹھہری کس قدر دکھ ہے کہ بہت خوش نما سے خوابوں کی اس قدر تلخ حقیقت ہو زندگانی میں میں کہ بس خاص بہت خاص جو سمجھی خود کو میں کسی کی خوشی کی آس نہیں مجھ سے پوچھو ہے رائیگانی کیا میرا ہونا بھی عام سا دکھ ہے میں تو دکھ بھی کسی کا خاص نہیں" image uploaded on Sept. 2, 2023, 5:06 p.m. | Damadam
Damadam.pk
Digital Art image
D  : میرا ہونا بھی عام سا دکھ ہے میں نے سمجھا تھا بہت پہلے ،بہت خاص ہوں میں  - 
More images by DaRk+RoSe: