"تم لوگوں کے دکھ محسوس کیا کرو ان سے پوچھا مت کرو کہ ان کو کیا دکھ ہیں...اور جب محسوس کر لو تو ان کے لئیے اپنے رب کی بارگاہ میں دعا کیا کرو کہ " اے ربِ کائنات " اے سب کے دلوں کے بھیدوں کو جاننے والے تو اس بندے یا بندی کے سب دکھ دور کر اور ان کے دلوں کو سکون عطا کر...کوئی اپنے دکھ خود بتانا پسند نہیں کرتا...جن کو بہت مشکل سے اس نے سلایا ہو گھڑی بھر ان سے لاتعلق ہوا ہو...بھول تو وہ کبھی بھی نہیں سکتا اپنے دکھ مگر...!!
ہاں وقتی طور پہ ان کو دفنا دیتا ہے...اور زندگی کو آگے لئیے جانے کی کوشش میں جیتا ہے...تو ایسے میں کسی کا اس کے دکھ پوچھنا اور سوال کرنا اس کے زخموں کو تازہ کر دے گا یا نہیں....؟؟ بس....تم لوگوں کے لئیے دعا کیا کرو.." image uploaded on Sept. 9, 2023, 7:41 a.m. | Damadam