"اب جو بکھرے تو بکھرنے کی شکایت کیسی ؟
خشک پتوں کی ہواؤں سے رفاقت کیسی ؟
میں نے ہر دور میں بس اس سے محبت کی ہے،
جرم سنگین ہے اب اس میں رعایت کیسی ؟
اک پتا بھی اگر شاخ سے جدا ہوتا ہے،
کیا کہوں دل پہ گزرتی ہے قیامت کیسی ؟
زندگی تجھ کو تو لمحوں کا سفر کہتے تھے،
راہ میں آ گئی صدیوں کی مسافت کیسی ؟
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوے چراغ تھے ہم
جو بجھ گئے تو ہوائوں سے شکایت کیسی؟🍂🖤
محسن نقوی~" image uploaded on Sept. 26, 2023, 6:41 a.m. | Damadam