"*میری ایک خواہش:*
میرا دل چاہتا ہے کہ میرا ایک ایسا گھر ہو جو کسی خواب کی طرح پر سکون اور خاموش ہو۔ ایسا گھر جس کے چاروں طرف میلوں تک کوئی انسان نہ بستا ہو، اور نہ کوئی شور شرابہ ہو۔ وہاں اتنی خاموشی ہو کہ میں پھولوں کے کھلنے کی آہٹ بھی سن سکوں، اور اگر کوئی آواز ہو تو وہ پرندوں کی چہچاہٹ، بارش کے قطرے پتوں پر گرنے کی، ہوا کی سرسراہٹ اور تتلیوں کے پروں کی ہو۔
میرا دل چاہتا ہے کہ چاند صرف مجھ سے بات کرے اور ستارے میرے ساتھ چمکیں۔ یہ وہ جگہ ہو جہاں کبھی کوئی مجھ سے ملنے نہ آئے، جہاں میں اپنی سوچوں اور خیالات میں کھو کر فطرت کے حسن کا لطف لے سکوں۔ ایک ایسا پر امن مقام جہاں میں خود کو پا سکوں، اپنی روح کو سکون دلا سکوں۔
*از قلم وفا نور آفریدی*" image uploaded on July 2, 2024, 4:58 p.m. | Damadam