"یہاں ایک سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کو عادت پڑھ گئی ہے ایک پیر صاحب کی طرح بات کرنے کی اور لڑکوں کو ایک مرید کی نظر سے دیکھنے کی۔ اپنی پروفائل کو مزار بنا لیتی ہیں اور خود اُس مزار کی گدی نشین۔ پھر ایک بے فضول سی کاپی پیسٹ پوسٹ کرکے اعلان کرنا کہ مزار کھل گیا ہے مرید آپنے مسئلے مسائل لے کر آ سکتے ہیں۔ اب یہاں کے مریدوں کا حال دیکھیں تین چار تو ہر وقت گھوم ہی رہے ہوتے ہیں جیسے ہی مزار کھلتا ہے خود تو انھوں نے آنا ہی آنا ہے ساتھ دس کو آواز مار دیتے ہیں کہ پیر جی آ گئے ہیں۔ سارے آ جائو۔ اب آنے والا مرید کیا پتہ آٹھویں بار مختلف روپ سے آرہا ہو لیکن آتے ہی پیر صاحب کے قدموں میں گر جائے گا اور بڑی عاجزی اور انکساری سے بولے گا۔ پیر صاحب اگر دنیا میں کوئی میرا مسئلہ حل کر سکتا ہے تو وہ بس آپ ہی ہو۔ میں آج تک کسی مزار پر نہیں گیا۔" image uploaded on July 3, 2024, 8:05 p.m. | Damadam
Damadam.pk
Damadam Roasting image
0  : یہاں ایک سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ لڑکیوں کو عادت پڑھ گئی ہے ایک پیر صاحب - 
More images by 0utLawZ: