"اُگتے ہوئے نہ روند, لگے مت خراب کر
تو ذرد ہے تو سب کے ہَرے مت خراب کر!!!
اپنی کڑی سے کاٹ خرابی کا سلسلہ
پہلے ہوئے نبیڑ, نئے مت خراب کر!!
مانے ہوئے کی مان کے ترتیب ٹھیک رکھ
روٹھے منا منا کے سمے مت خراب کر !!
جو جس مقام پر ہے اُسے بے سبب نہ چھیڑ
بکھرے ہوئے سمیٹ, پڑے مت خراب کر !!
جو فطرتاً خراب ہیں ان کا تو حل نہیں
جو ٹھیک مل گئے ہیں تجھے مت خراب کر !!
تیرے خراب کردہ بہت ہیں دِل خراب
اتنا بھلا تو کر کہ بھلے مت خراب کر !!
اتنا نہ کر دراز خرابی کا سلسلہ
اک شے کو دوسری کے لیے مت خراب کر!!
🖤🔥" image uploaded on July 13, 2024, 8:42 a.m. | Damadam