"ہجر اثاثہ رہ جاتا ہے ہاتھ میں کاسہ رہ جاتا ہے جب امید نہ باقی ہو تو صرف دلاسہ رہ جاتا ہے زخم بہت سے مل جاتے ہیں وقت ذرا سا رہ جاتا ہے دل سے درد نکل کر بھی تو اچھا خاصا رہ جاتا ہے موجیں جب بھی چھو کر گزریں ساحل پیاسا رہ جاتا ہے ایک شناسائی کی دھن میں دکھ ہی شناسا رہ جاتا ہے وقت بھلا دیتا ہے سب کچھ صرف خلاصہ رہ جاتا ہے" image uploaded on Sept. 15, 2024, 8:03 p.m. | Damadam
Damadam.pk
Beautiful People image
L  : ہجر اثاثہ رہ جاتا ہے ہاتھ میں کاسہ رہ جاتا ہے جب امید نہ باقی ہو تو  - 
More images by L0vely: