"وہ ایک صوفے پر کسی شہنشاہ کی طرح براجمان تھا ۔۔
کمرے کی دیواریں میزائلوں نے اڑا دی تھیں ، اس کا دایاں ہاتھ بری طرح گھائل تھا اور بہتے لہو کو روکنے کے لیے اس نے ایک لوہے کی تار اپنے ایک ہاتھ اور دانتوں کی مدد سے اپنے بازو کے گرد کس کر لپیٹ لی تھی ۔۔
اس نے زخمی حالت میں اپنے چہرے کو عرب رومال سے کس کے باندھ لیا تاکہ دشمن اسے پہچان نا پائے اور زندہ گرفتار نا کر سکے ۔۔
دوبدو لڑائی اور میزائل سے عمارت کو تباہ کرنے کے بعد دشمن نے ایک ڈرون اڑایا کہ عمارت کے اندرونی حصے کا جائزہ لے سکے ، اس ساٹھ سال کے بوڑھے کی اس قدر دہشت تھی کہ زرہ بکتروں میں ملبوس دشمن کے فوجیوں کو اس کی لاش کی تلاش کے لیے اس عمارت کے اندر جانے کی جرات نہیں تھی ،
وہ زخمی حالت میں زمین پر لیٹنے کی بجائے کسی شہنشاہ کی طرح اس صوفے پر براجمان تھا ،Yahiya shinwar😒" image uploaded on Oct. 20, 2024, 2:30 p.m. | Damadam