"کیوں نہ پھِر سے اُس دور میں جایا جائے مانگ کر آگ گھر کا چُولھا جلایا جائے بیٹھ کر گلی میں کریں سب دِل کی باتیں رَکھ کر مکئی کی روٹی پہ ساگ کھایا جائے جب درختوں پہ چڑھ کے بیر کھاتے تھے کوئی ویسا درخت پھِر گھر میں لگایا جائے وہ تانگے کی سواری وہ گھوڑے کی ٹپ ٹپ دھیمے سُروں میں پھِر کوئی ترانہ گایا جائے مہمان آئیں گھر میں اور ہو گرمی کا موسم شکر اور ستو کا شربت اُن کو پلایا جائے شام ہو تو بچوں کو گھر بُلائیں آوازیں دے کر ڈال کر مٹی کا تیل لالٹین کو جلایا جائے کاش وہ سادہ لوح لوگ پلٹ آئیں واپس امیر اور جدیدیت کا جنازہ دھُوم سے اُٹھایا جائے. #village #villagelife #oldmemorieschallenge #villagefood #natural #poem #poetry" image uploaded on Oct. 30, 2024, 11 a.m. | Damadam
Damadam.pk
Poetry
B  : کیوں نہ پھِر سے اُس دور میں جایا جائے مانگ کر آگ گھر کا چُولھا جلایا جائے  - 
More images by BanameBadshah: