"📍اپنے بچوں کو موٹر سائیکل کی بجائے سائیکل خرید کر دیں ۔ دس کلومیٹر تک کا سفر باآسانی سائیکل سے طے ہو جاتا ہے ۔
پٹرول کی بچت
سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی
بچے کی صحت زبردست
موٹر سائیکل کی نسبت حادثہ کا خطرہ بہت کم
بچے کی خود اعتمادی میں اضافہ
📍چالیس سال کے بعد اپنی عادات بدلنا قدرے مشکل ہوتا ہے لیکن نئی نسل کو بچپن سے جس اسلوب میں ڈھالیں ، ڈھل جاتے ہیں ۔۔
الحمدللہ بھت سے بچے تقریباً روزانہ سائیکل چلاتے ہیں ۔ اور سستی ترین سائیکل چلاتے ہیں ، کسی قسم کا کوئی احساس کمتری نہیں کہ خاص قسم کی یا کسی برانڈ کی سائیکل لی جائے ۔ بعض اوقات بچے پینتیس سے چالیس کلومیٹر کا سفر بھی سائیکل پر کیا کرتا ہے ۔
📍 اپنے اندر اعتماد پیدا کریں ۔ احساس کمتری سے نکلیں ۔ سائیکل کے بے انتہا فوائد سے مستفید ہوں اور نئی نسل کو مستفید کروائیں ۔۔👍" image uploaded on Dec. 4, 2024, 1:31 a.m. | Damadam