"بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنی شادی سے قبل حاملہ ہونے اور اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق انکشاف کیا کہ ان کے والدین نے انہیں شادی کرنے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 کا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔ حاملہ ہونے کی خبر انہوں نے اپنے والدین کو بتائی تو وہ سکتے میں آگئے جس کے بعد اداکارہ کے والدین نے انہیں شادی کے لیے ڈھائی دن کا وقت دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں اداکارہ نیہا دھوپیا انگد بیدی کیساتھ ڈیٹ کر رہی تھیں۔
ٹائمز ناؤ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیہا دھوپیا نے کھل کر اپنے حمل کے بارے میں بتایا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے مجھے حمل کے بارے میں جاننے کے بعد 72 گھنٹے کا وقت دیا ۔ مجھے ڈھائی دن کا وقت دیا گیا" image uploaded on Dec. 23, 2024, 10:34 a.m. | Damadam