"میں نے زندگی میں ایک چیز پر بہت غور کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم بیٹیوں کو اپنے والدین کا اتنا لاڈلہ نہیں ہونا چاہیے ، کبھی نہیں ہونا چاہیے ۔ والدین ہمیں بچپن سے ہتھیلی پہ بٹھا کر رکھتے ہیں ، ہمیں اپنی باہوں کے حصار میں پالتے ہیں اور ہمارے آنسوؤں پر تڑپ اٹھتے ہیں لیکن یہی چیز ہمیں دنیا کے سامنے کمزور بنا دیتی ہی۔ ہم اپنے والدین کی چھوٹی سی بات برداشت نہیں کر پاتے اور لوگ ہم پر لفظوں کا بھاری بوجھ ڈال دیتے ہیں۔ یہ دنیا بہت ظالم اور بے حس ہے خاص کر لاڈلوں کے لیے۔ زندگی کبھی نہیں دیکھتی کہ کون کتنا حساس ہے۔ ہم ٹھہرے والدین کے پیار کے عادی دنیا کے سخت رویوں پر ٹوٹ کر بکھر جاتے اور پھر خود کو سمیٹنا بہت مشکل ہوجاتا ہے لیکن والدین تو پھر بھی محبت دینے کے عادی ہیں ۔ کیونکہ ان کو پتہ ہے یہ محبت ہمیں کہیں اور سے کبھی نہیں ملے گی۔" image uploaded on Dec. 24, 2024, 2:01 a.m. | Damadam
Damadam.pk
Motivational Quotes image
A  : میں نے زندگی میں ایک چیز پر بہت غور کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم بیٹیوں کو اپنے - 
More images by Aasia.Khan: