"دسمبر جانے والا ھے
چلو اک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے نظرانداز کرتے ہیں ❣️
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
معافی دے دلا کر اب دلوں کو صاف کرتے ہیں ❣️
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوئی مفلس
اک ایسی بستی اپنوں کی کہیں آباد کرتے ہیں ❣️
جو دیتے نہ ہوں غم گہرے
ہوں سانجھے سب وہاں ٹھہرے
سب ایسے ہی مکینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں ❣️
نہ دیکھا ہو زمانے میں
پڑھا ہو نہ فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں ❣️
💔🍂🍁🍂🥀🥀🍂🍁💝❣️❤️" image uploaded on Dec. 31, 2024, 7:02 a.m. | Damadam