"But who's scared of losing you?? کون ہے جو تمہیں اس سال اپنے پاس رکھنا چاہتا ہو؟ کون ہے جس کے دل پر تمہارے آنسو گرتے ہوں؟ کون ہے جو تمہارے نہ ہونے سے تڑپتا ہو؟ کوئی نہیں۔ یہ صرف تم ہو، تم اور تمہارے غم، تمہارے اندر کے وہ اندھیرے جو تمہیں خود ہی جھیلنے ہیں۔ تم تنہا ہو۔ ہمیشہ سے۔ اور شاید ہمیشہ رہو گے۔ زندگی نے کبھی ہاتھ تھاما تھا؟ جب سب گزرا، اکیلا گزرا، تو آنے والا سال بھی اکیلا ہی ہوگا۔ تمہارا ہی ہوگا، تمہارے درد کا، تمہارے صبر کا، تمہارے آنسوؤں کا۔ چلو، بڑھتے رہو، چاہے آنکھیں نم ہوں یا لبوں پر ہنسی کا زہر ہو۔ رکنا مت، کہ رکنا موت ہے، اور جب تک زندہ ہو، چلنا فرض۔ کیا پتا، کون سا قدم، کون سا لمحہ، تمہیں مکمل کر دے، یا مکمل ختم۔" image uploaded on Jan. 1, 2025, 10:41 a.m. | Damadam
Damadam.pk
Beautiful Nature image
A  : But who's scared of losing you?? کون ہے جو تمہیں اس سال اپنے پاس رکھنا - 
More images by Aasia.Khan: