"مجھے سمجھ نہیں آتا کہ مجھ جیسی تھوڑی سی ڈارک براؤن ، کالی آنکھوں ، 5 فٹ کے قد اور لٹل پانڈا جیسی لڑکیوں کی زندگی کیا ساری زندگی یہی سنتے گزر جائے گی کہ
" پڑھ لے شکل نہ صحیح پڑھائی دیکھ کے ہی کوئی پسند کر لے گا "
کیا ہم ساری زندگی کوہ قاف سے اترے پرے کی چاہ میں پڑھ پڑھ کے خوفصورت سی آنکھوں کے نیچے ہلکے لے کر بیٹھ جائیں؟
یا پھر لڑکے کی اماں کو متاثر کرنے کے چکروں میں دل مار کر سگھڑاپے میں ڈگریاں لینے کے لیے زندگی وقف کر دیں
ہماری اپنی زندگی کہاں ہے بھائیو اور انکی بہنو ؟
مجھ جیسی لڑکی جو شکل میں اچھی نہیں اور جسے پڑھائی سے بھی کوئی رغبت نہیں وہ اگر گھر کے کاموں میں بھی طاق نہیں تو کیا ہوا ؟؟؟؟
کیا ہوا جو باقی لڑکیوں کی طرح مٹک مٹک کے چلنے کی بجائے چلتے ہوئے کبھی دروازے میں جا وجتی ہوں تو کبھی دیوار میں" image uploaded on Jan. 2, 2025, 8:11 a.m. | Damadam