"سینے میں پھیلی ہوئی
کینسر نما اداسی کی گرفت میں
تھوڑا بائیں جانب
دل ہے ،
جو ، دھڑکتا ہے
تلخ نوایاں سہہ کر
ہنس دینا
غم کی ہنسی ہے شاید ؟
معمول کے مطابق نئی اذیت پر
آنکھ سے چھلکنے والے اشک
خوشی کے آنسو ہیں شاید ؟
آتی سردی میں کھڑکی کھولے
گزرے ساون کو یاد کرنا
بے بسی ہے شاید ؟
روز موت کے گھاٹ اتر کے
زندہ رہ جانا
اس بات کی دلیل ہے کہ
مر گیی ہوں ۔۔۔ شاید ؟؟" image uploaded on Jan. 3, 2025, 5:52 p.m. | Damadam