"ایک دفعہ کا ذکر ہے کچھوئوں کے ایک خاندان نے پکنک منانے کا فیصلہ کیا۔ کچھوے بنیادی اور قدرتی طور پر انتہائی سست واقع ہوئے ہیں لہٰذا اُنہوں نے سات سال کا پروگرام بنایا کہ وہ سات سال کے عرصے میں پکنک منا کر واپس گھر آجائیں گے۔ خاندان نے کسی اچھی جگہ کی تلاش میں اپنا سفر شروع کیا اور گھومتے گھومتے دو سال بعد اُن کو اپنے لیے مناسب و موزوں جگہ مل ہی گئی۔
چھ ماہ کے عرصے میں اُنہوں نے اُس جگہ کو صاف سُتھرا کیا اور اپنی پکنک کا سامان نکال کر وہاں سیٹ کیا۔ سب تیاریاں مکمل کرنے کے بعد اُنہیں پتہ چلا کہ نمک تو وہ گھر ہی بھول آئے ہیں اور اُن سب کا کہنا تھا کہ نمک کے بغیر پکنک کا سارا مزہ کر کرا ہو جائے گا۔ ایک لمبی بحث کے بعد ایک نوجوان کچھوا گھر سے جا کر نمک لانے پر تیار ہو گیا۔
یہ نوجون کچھوا باقی ماندہ کچھوئوں سے قدرے تیز بھی تھا لیکن وہ ایک شرط پ" image uploaded on Jan. 25, 2025, 12:18 p.m. | Damadam