""کیا واقعی رمضان میں ایک ماہ باقی ہے؟ " میں نے حیرت سے ماما سے پوچھا "ہوں۔۔ ایک ہی ماہ ہے۔ کیوں کیا ہوا؟ " انہوں نے استفسار کیا. "کچھ نہیں ویسے ہی" کہہ کر میں اپنے خیالات میں گم ہو گئی۔ کیا واقعی ایک ماہ کی دوری ہے رمضان میں؟؟ پھر سے رمضان آرہا ہے۔۔ پھر سے وہ عبادات۔۔ وہ مشاغل۔۔ وہ سحر اور افطار کی برکتیں۔۔ روزہ کی حالت میں الله تعالٰی کا قرب۔۔ الله تعالٰی کی رحمت کا ہمہ وقت نزول۔۔۔ رمضان کی روٹین۔۔ نیکیوں کی سیل۔۔۔ وہ ماہ کس میں روزہ دار کے محض کھانے پینے سونے کو بھی عبادت میں شمار کیا جاتا ہے۔۔ وہ ماہ جس میں روزہ دار کے منھ کی بدبو کو بھی مشک سے تشبیہ دی گئی ہے۔۔ وہ ماہ پھر سے آ رہا ہے۔۔ وہ رونقیں پھر سے بحال ہو رہی ہیں۔۔ کیا واقعی؟؟ یہ سوچتے ہی میرے چہرے پہ خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 🌼" image uploaded on Jan. 31, 2025, 12:58 a.m. | Damadam
Damadam.pk
"کیا واقعی رمضان میں ایک ماہ باقی ہے؟ "
میں نے حیرت سے ماما سے پوچھا
"ہوں۔۔ ایک ہی ماہ ہے۔ کیوں کیا ہوا؟ "
انہوں نے استفسار کیا. 
"کچھ نہیں ویسے ہی" کہہ کر میں اپنے خیالات میں گم ہو گئی۔ 
کیا واقعی ایک ماہ کی دوری ہے رمضان میں؟؟ پھر سے رمضان آرہا ہے۔۔ پھر سے وہ عبادات۔۔ وہ مشاغل۔۔ وہ سحر اور افطار کی برکتیں۔۔ روزہ کی حالت میں الله تعالٰی کا قرب۔۔ الله تعالٰی کی رحمت کا ہمہ وقت نزول۔۔۔ رمضان کی روٹین۔۔ نیکیوں کی سیل۔۔۔ وہ ماہ کس میں  روزہ دار کے محض  کھانے پینے سونے کو بھی عبادت میں شمار کیا جاتا ہے۔۔ وہ ماہ جس میں روزہ دار کے منھ کی بدبو کو بھی مشک سے تشبیہ دی گئی ہے۔۔ وہ ماہ پھر سے آ رہا ہے۔۔ وہ رونقیں پھر سے بحال ہو رہی ہیں۔۔ کیا واقعی؟؟ 
یہ سوچتے ہی میرے چہرے پہ خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 🌼
A  : "کیا واقعی رمضان میں ایک ماہ باقی ہے؟ " میں نے حیرت سے ماما سے پوچھا  - 
More images by Aasia.Khan: