"پریکٹیکل دعائیں
زندگی بُہت عجیب ہے۔اور کبھی کبھی ظالم بھی لگتی ہے۔جب بیان سے باہر معاملات ہونے لگتے ہیں
لیکن زندگی کا سب سے بڑا گناہ یہ ہوتا ہے کے وہ آپ سے fantasies چھین لیتی ہے۔آپ حقیقت کی جھلستی دھوپ میں چلنے لگتے ہیں تو ساری لطیف سوچیں اور معجزے کی توقعات مرنے لگتی ہیں
میں چھوٹی تھی تو کہیں بھی بڑا گھر دیکھ کے دعا مانگنی ۔۔۔اللّٰہ ہمیں بھی دے ۔تب والدین کی جیب کا علم نہیں ہوتا تھا ۔۔بس اتنا پتہ ہوتا تھا کی اللّٰہ بُہت بڑا ہوتا ہے۔اب دعائیں بھی پریکٹیکل ہو گیں ہیں۔
اب گھر میں موجود پیسوں سے جن سے چھوٹی موٹی cultus ہی آ سکتی ہے۔۔۔ اُن کے لیے دعا نہیں کرتے ہیں کہ اللہ رات تک پیسے تگنے ہو جائیں اور صبح ہم بڑی گاڑی لے لیں۔اب دعا ہوتی ہے خیریت سے پرانی cultus اچھے دام میں مل جائے۔چونا نہ لگے۔" image uploaded on Jan. 31, 2025, 2:35 a.m. | Damadam