"وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
وہ ننھا سا اصغر جو ایڑھی رگڑ کر
یہی کہہ رہا تھا یہ خیمے میں رو کر
کہ بابا میں پانی کا پیاسا نہیں ہوں
میرا رنگ میں جانے کو جی چاہتا ہے
جہاد محبت کی آواز گونجی
کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے اپنی
اجازت اگر ہو تو جام شہادت
لبوں سے لگانے کو جی چاہتا ہے
جو پوچھا نبی نے کہ کچھ گھر پہ چھوڑا
تو صدیق اکبر کے ہونٹوں پہ آیا
وہاں مال و دولت کی کیا ہے حقیقت
جہاں جاں لٹانے کو جی چاہتا ہے
ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم
تمہیں کیا بتاؤں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشارے میں آقا کے اتنا مزہ تھا
کہ پھر ٹوٹ جانے کو جی چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
❤️💚" image uploaded on Feb. 19, 2025, 2:04 a.m. | Damadam