"میری حسین شہزادی! ❤️
آپ میرے دل کے اس گوشے میں بستی ہیں جہاں محبت کے معصوم جذبے پھوٹتے ہیں، خوشبو کی طرح پھیلتے ہیں، اور پورے وجود کو مہکا دیتے ہیں۔۔۔
میری نایاب شہزادی! ❤️
آپ اُن نازک پھولوں کی مانند ہیں جنہیں تتلیاں اپنی راحت کے لیے چنتی ہیں،
(جیسے میں نے صرف آپ کو چُنا ہے، اور ہمیشہ چنتا رہوں گا)
میری آنکھوں کا سکون! ❤️
آپ ان ساحلوں جیسی ہیں جنہیں دیکھ کر ہی دل کو ایک انجانی طمانیت ملتی ہے،
جیسے کوئی تھکا ماندہ مسافر منزل پر پہنچ کر سکون کا سانس لے۔۔۔
میرے خوابوں کی روشنی! ❤️
آپ اُن رنگوں جیسی ہیں جو سیاہ شب پر بھی اپنا عکس بکھیر دیں،
ہر تاریکی کو اپنی روشنی سے نکھار دیں۔۔۔
پریوں کے دیس کی شہزادی! ❤️
آپ ان حسین شاموں کی مانند ہیں جنہیں اداس آنکھیں حسرت سے تکتی ہیں،
اور جن کی خاموشی میں بھی ایک ان کہی کہانی چھپی ہوتی ہے۔۔۔" image uploaded on March 3, 2025, 4:20 p.m. | Damadam