"پھر یوں ہوا ایک شخص سے محبت ہو گئی مجھ کو
پھر یوں ہوا اسکی عادت سی ہو گئی مجھ کو...
پھر یوں ہوا میری باتیں اثر کرنے لگیں اس پر
پھر یوں ہوا اس نے دوست بنا لیا مجھ کو...
پھر یوں ہوا ہزاروں باتیں ہونے لگیں درمیان ہمارے
پھر یوں ہوا رات بھر جاگنا پڑ گیا مجھ کو...
پھر یوں ہوا اپنی دنیا سمجھ لیا اس کو میں نے
پھر یوں ہوا سب سے منقطع ہونا پڑ گیا مجھ کو...
پھر یوں ہوا وہ چھوڑ گیا مجھ کو
پھر یوں ہوا اکیلے رہنا پڑ گیا مجھ کو..
پھر یوں ہوا زندگی میں طاق راتیں آگئیں
پھر یوں ہوا رب سے مانگنا پڑ گیا مجھ کو..
پھر یوں ہوا زندگی موت جیسی لگنے لگی تھی.
پھر یوں ہوا زندہ رہ کے مرنا پڑ گیا مجھ کو" image uploaded on March 18, 2025, 5:01 p.m. | Damadam