"بالکل یہی وہ بات ہے جو ہمیں روزمرہ کی گفتگو میں دیکھنے کو ملتی ہے کسی کو "خاموش کرا دینا" "دو باتوں میں گرا دینا"، "سب کے سامنے شرمندہ کرنا" اور پھر اس پر فخر کرنا جیسے کوئی عظیم کارنامہ سر انجام دے دیا ہو حالانکہ سچ یہ ہے کہ کسی کو الفاظ سے نیچا دکھانا قابلیت نہیں، بلکہ بدتہذیبی ہے کسی کی زبان بند کر دینا شجاعت نہیں، بلکہ دل کی سختی اور اخلاق کی کمی ہے ادب، حسنِ گفتگو، اور دوسروں کو عزت دینا یہی اصل تربیت اور اصل شجاعت ہے اور یاد رکھو "ہمزة لمزة" یعنی طعنہ دینا، چُبھتی باتیں کرنا، اور مذاق اڑانا یہ وہ صفتیں ہیں جن کے بارے میں اللہ نے "فویل" کہا ہے — تباہی ہو ایسے لوگوں کے لیے سو جو بات کہنے سے دوسرا شرمندہ ہو اس پر فخر نہیں بلکہ ندامت ہونی چاہیے کیونکہ زبان اگر زہر بن جائے، تو رشتے مار دیتی ہے" image uploaded on April 24, 2025, 1:27 a.m. | Damadam
Damadam.pk
Digital Art image
A  : بالکل یہی وہ بات ہے جو ہمیں روزمرہ کی گفتگو میں دیکھنے کو ملتی ہے کسی کو - 
More images by AnokhiLadli: