"میری غلطی کبھی کبھی مجھ سے بھی بڑی ہو جاتی ہے۔ شاید محبت کی شدت انسان کو بے بس کر دیتی ہے غلطیاں کرواتی ہے۔۔۔۔۔۔ مگر سزا کو تو مختصر ہونا چائیے۔ التجا ہے مختصر کیجے۔ آپ جانتے ہیں میرا تقاضہ منت بھرا ہے۔ مان بھرا نہیں ہے۔ ابھی اس قابل نہیں ہوں میں یہ بھی جانتی ہوں۔۔۔۔۔ مگر سرکار میں کہیں نہ کہیں تو ہوں نہ آپکے اندر!
محبت کرنے والوں کے درد بڑے بھیانک ہوتے ہیں۔ بہت کرب ناک۔۔۔۔ اور جن سے محبت کی جا رہی ہو۔۔۔۔۔۔ وہ تو محبوب ہیں ان کو کیا لاحق کسی بھی درد سے۔ وہ ہمیں خود کو چاہنے کی اجازت دے دیتے ہیں ہمارے لئے یہی بہت۔۔۔۔ خاموش رہو خاموش رہو خاموش رہو۔۔۔۔
اقتباس از افسانہ: "خَسَفُ القمر"" image uploaded on April 28, 2025, 2:06 p.m. | Damadam