"🥀 ہر قرآن پڑھنے والے کو ہدایت نہیں ملتی کیونکہ ہر پڑھنے والا حق کی تلاش کے لئے نہیں پڑھتا ہے ۔ 🥀 کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اعتراض کے لیے قرآن پڑھتے ہیں ایسے لوگوں کے سامنے حق واضح نہیں ہوتا کیونکہ پہلے سے ان کے ذہن میں فساد ہے ۔ 🥀 کچھ لوگ اپنے من کے مطابق دلیل تلاش کرنے کے لیے قرآن پڑھتے ہیں ایسے لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں کیونکہ خواہشِ نفس ایسے لوگوں کو فہم سلف سے روک دیتی ہے۔ 🥀 قرآن ہدایت ہے اس کے لیے جو عصبیت، خواہشِ نفس ، عداوت وغیرہ سب کو کنارے کر کے پڑھے۔ 🥀 حق تک وہی پہنچ پاتا ہے جو عصبیت، عداوت اور خواہشِ نفس سے بچے ورنہ یہ چیزیں حق سے روک دیتی ہیں۔ 🥀 اسی لیے خود قرآن میں آیا ہے کہ قرآن تقویٰ والوں کے لیے ہدایت ہے ، قرآن عقل والوں کے لیے ہدایت ہے ، قرآن نیک لوگوں کے لیے ہدایت ہے ۔ ✍🏻 `.` ┄┄┅✵✰✿🍂" image uploaded on May 8, 2025, 11:39 p.m. | Damadam
Damadam.pk
🥀 ہر قرآن پڑھنے والے کو ہدایت نہیں ملتی 
کیونکہ ہر پڑھنے والا حق کی تلاش کے لئے نہیں پڑھتا ہے ۔
🥀 کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اعتراض کے لیے قرآن پڑھتے ہیں ایسے لوگوں کے سامنے حق واضح نہیں ہوتا کیونکہ پہلے سے ان کے ذہن میں فساد ہے ۔
🥀 کچھ لوگ اپنے من کے مطابق دلیل تلاش کرنے کے لیے قرآن پڑھتے ہیں ایسے لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں کیونکہ خواہشِ نفس ایسے لوگوں کو فہم سلف سے روک دیتی ہے۔
🥀 قرآن ہدایت ہے اس کے لیے جو عصبیت،  خواہشِ نفس ، عداوت وغیرہ سب کو کنارے کر کے پڑھے۔ 
🥀 حق تک وہی پہنچ پاتا ہے جو عصبیت،  عداوت اور خواہشِ نفس سے بچے ورنہ یہ چیزیں حق سے روک دیتی ہیں۔
🥀 اسی لیے خود قرآن میں آیا ہے کہ قرآن تقویٰ والوں کے لیے ہدایت ہے ،
 قرآن عقل والوں کے لیے ہدایت ہے ، 
قرآن نیک لوگوں کے لیے ہدایت ہے ۔ 
✍🏻 `.`
┄┄┅✵✰✿🍂
A  : 🥀 ہر قرآن پڑھنے والے کو ہدایت نہیں ملتی کیونکہ ہر پڑھنے والا حق کی تلاش کے - 
More images by AnokhiLadli: