"دل اب اتنا حساس بھی نہیں رہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پہ دکھ جائے ۔ اب اگر کوئی بات دل کو لگ بھی جائے تو میں اسے زیادہ دیر جگہ نہیں دیتی بس نظر انداز کر دیتی ہوں ۔ کوئی بدل جائے، تو حیرت نہیں ہوتی۔ اب اگر کوئی بدظن ہوتا ہے، بدگمان ہوتا ہے تو میں اپنا آپ گھول کر وضاحتیں دینے نہیں بیٹھتی۔ اب مجھے پتا ہے کہ جو لوگ دل سے جڑتے ہیں وہ سمجھتے بھی ہیں، اور جو سمجھنا ہی نہ چاہیں، انہیں لاکھ لفظ بھی قائل نہیں کر سکتے۔ دل وہی ہے، مگر اب اُس نے سیکھ لیا ہے کہ ہر بات پر رویا نہیں جاتا ہر تعلق کے لیے لڑا نہیں جاتا اور ہر بار ٹوٹنے پر بکھرا نہیں جاتا پتہ ہے یہ جو "سہہ جانا" ہے نا یہ کمزوری نہیں یہ زندگی کا سب سے مشکل سبق ہے یہ "سہہ جانا" کوئی عادت نہیں یہ وقت کی دی ہوئی چپ ہے۔ نہ شکوہ، نہ گلہ" image uploaded on May 16, 2025, 3:30 p.m. | Damadam
Damadam.pk
Beautiful Nature image
S  : دل اب اتنا حساس بھی نہیں رہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پہ دکھ جائے ۔ اب اگر کوئی - 
More images by SabaQamar_44: