"آسمانوں سےاگر ایک اشارہ ہو جائے
جو نہ ہوتا ہو وہی کام ہمارا ہو جائے
یہ بھی ممکن ہے دریا ہی بدل لے رستہ
ہم کنارہ نہ کریں اور کنارہ ہو جائے
ایک ادنا سی کرامت ہے یہ میرے غم کی
تُو بھی گر آنکھ میں رہ جائے ستارہ ہو جائے
زندہ رکھے گی مجھے ایک محبت کب تک
چاہے پہلا ہی سہی عشق دوبارہ ہو جائے
عزت اتنی کہ نہ ہو انت کوئی جس کا منیر
رزق اتنا کہ محبت سے گزارا ہو جائے" image uploaded on Aug. 19, 2025, 4:46 p.m. | Damadam