"چاندنی رات تم اور میں ہاتھ پکڑے سر سبز درختوں کی خنک ہوا میں چلتے جارہے مسکراتے ،باتیں کرتے چاندی سی روشن چاندنی بکھری ہے ہرطرف کوئی فکر کوئی احساس تشنگی نہیں بس خوشبو محبت،تم اور میں پگڈنڈی سے اترے تو اک میز سجی تھی چائے کی بھاپ اڑاتی چائے کی خوشبو،تم اور میں آف خواب سی زندگی ارے یہ خواب ہی تو تھا ورنہ جب آنکھ کھلی ہاتھ تو ہاتھ میں تھا مگر فکر فردا دن بھر کی لمبی مصروفیت کی لسٹ سامنے آف یہ مصروف زندگی 💞شبنم مرزا💞" image uploaded on Aug. 23, 2025, 9:33 a.m. | Damadam
Damadam.pk
چاندنی رات 
تم اور میں ہاتھ پکڑے
سر سبز درختوں کی خنک ہوا میں چلتے جارہے
مسکراتے ،باتیں کرتے
چاندی سی روشن چاندنی بکھری ہے ہرطرف
کوئی فکر کوئی احساس تشنگی نہیں
بس خوشبو محبت،تم اور میں
پگڈنڈی سے اترے تو
اک میز سجی تھی چائے کی
بھاپ اڑاتی چائے کی خوشبو،تم اور میں
آف خواب سی زندگی
ارے
یہ خواب ہی تو تھا
ورنہ جب آنکھ کھلی ہاتھ تو ہاتھ میں تھا مگر
فکر فردا
دن بھر کی لمبی مصروفیت کی لسٹ سامنے
آف یہ مصروف زندگی
💞شبنم مرزا💞
A  : چاندنی رات تم اور میں ہاتھ پکڑے سر سبز درختوں کی خنک ہوا میں چلتے جارہے - 
More images by AhmadKhan.786: