"بسمل کا خُدا حافظ قاتل کا خُدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو اس دل کا خُدا حافظ
آ جاؤ جو محفل میں اک جان سی آ جائے
اُٹھ جاؤ جو محفل سے محفل کا خُدا حافظ
ساتھی ہو اگر تم سا منزل کی تمنا کیا
ہم کو تو سفر پیارا منزل کا خدا حافظ
اب ہم بھی تمہارے ہیں کشتی بھی تمہاری ہے
اب مڑ کے نہ دیکھیں گے ساحل کا خُدا حافظ" image uploaded on Sept. 1, 2025, 1:35 p.m. | Damadam