"وہ اپنے اللہ کے سامنے بیٹھی تھی عاجزی کے ساتھ۔۔۔نگاہیں جھکی ہوئی تھی۔۔دل خالی اور آنکھیں خشک تھی وہ اپنے پیارے اللہ سے بہت کچھ کہنا چاہتی تھی لیکن اس سے کچھ کہا نہیں جا رہا تھا۔۔۔دل ہی دل میں کوئی تھا جو بولے جا رہا تھا۔۔یہ کیسی آزمائش ہے ربی یہ کیسی آزمائش ہے۔۔۔کیا میں اسی طرح خاموشی سے ضائع ہوتی رہوں گی اور کوئی بھی سمجھ نہیں پائے گا۔۔۔اللہ آپ دیکھ رہے ہیں نا سب کچھ میرے پیارے اللہ آپ سن رہے ہیں نا وہ سب کچھ جو میں بول کر بیان نہیں کر سکتی۔۔۔پیارے اللہ آپ دیکھیں نا آپ کی بندی کن الجھنوں کا شکار ہو رہی ہے۔۔۔یوں ہی کوئی دل ہی دل میں تڑپ تڑپ کر سب بیان کر رہا تھا مگر وہ خاموش تھی۔۔" image uploaded on Sept. 8, 2025, 3:39 a.m. | Damadam