"میں سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتا ہوں کیونکہ مجھے زیادہ استعمال کرنا پسند نہیں۔ میرے پاس صرف دو تین ایپس ہیں: واٹس ایپ، فیس بک اور ٹک ٹاک۔ فیس بک تو میں نے کسی کے لیے بنائی تھی لیکن اب استعمال نہیں کرتا۔ ٹک ٹاک موجود ہے لیکن اس پر میرا اکاؤنٹ نہیں ہے، بس کبھی کبھار ٹائم پاس کے لیے ویڈیوز دیکھ لیتا ہوں۔ میں جب بھی کوئی ویڈیو دیکھتا ہوں تو میرا دھیان زیادہ تر کمنٹس پر ہوتا ہے۔ ویڈیو سے زیادہ مزہ مجھے کمنٹس پڑھنے میں آتا ہے۔ آج بھی میں نے ایک ویڈیو دیکھی، لیکن اصل مزہ اس پر کیے گئے کمنٹس نے دیا۔ ایک ایسا کمنٹ پڑھا کہ میں بے اختیار مسکرا دیا۔ سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ اتنی عجیب و غریب باتیں کہاں سے لے آتے ہیں😂😂۔" image uploaded on Oct. 3, 2025, 10:53 a.m. | Damadam
Damadam.pk
Funny joke
A  : میں سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتا ہوں کیونکہ مجھے زیادہ استعمال کرنا پسند - 
More images by AK_ANSAR: