"اس سرد موسم میں ہمارا دل سُلگھتا ہے
تمہاری برف سے اکثر ہمارا دل یہ جلتا ہے
ہمیں یوں آرزوؤں کے بھنور میں نہ ڈوبایا کر
میری اتنی گزارش ہے دسمبر تو نہ آیا کر
میں پچھلے برس بھی تم کو یہ کہہ کر چھوڑ آیا تھا
تو مجھ کو توڑ دیتا ہے تمہیں میں نے بتایا تھا
دسمبر بیتے لمحوں کی نہ یادیں ساتھ لایا کر،
میری اتنی گزارش ہے دسمبر تو نہ آیا کر
دسمبر تیرے ہونے سے مجھے وحشت سی ہوتی ہے
تیری یہ سردسرد راتیں میری پلکیں بِھگوتی ہیں
میری آنکھوں کے جھرنوں سے سمندر نہ بہایا کر
میری اتنی گزارش ہے دسمبر تو نہ آیا کر
__ZaiN_" image uploaded on Dec. 21, 2025, 6:13 p.m. | Damadam