"فرطِ درد سے میں نے
اُنگلیوں کے پوروں پر
اَشک جب سمیٹے تھے
آپ بھی تو بیٹھے تھے
خامشی کی چادر میں
سانس تک بھی بوجھل تھی
دل نے جب پکارا تھا
آپ بھی تو بیٹھے تھے
ہم شکستہ حالوں کی
داستاں سناتے رہے
زخم خود ہی سیتے تھے
آپ بھی تو بیٹھے تھے
ایک پل کو لگتا تھا
ساتھ ہو تو سب بدلے
عمر یوں ہی بیتے تھے
آپ بھی تو بیٹھے تھے" image uploaded on Jan. 1, 2026, 5:13 p.m. | Damadam