"ایک عجیب سی لڑکی ہوں!
جسے رنگوں میں
سب سے ذیادہ سفید رنگ پسند ہے۔
ایک پاگل سی لڑکی
جو تتلی کی طرح نازک
مگر
کسی کی دسترس میں نہ آنے والی۔
جو پھولوں کی دلدادہ ہے،
مگر اُن کو توڑنے سے ڈرتی ہے۔
پرندوں اور جانوروں کی دیوانی لڑکی جیسے ان کی قربت میں خوشی اور سکون ملتا
ایک عام سی لڑکی ہوں
دل دُکھانے والی ہر چھوٹی بڑی بات کو
اللّٰہ کی رضا کی خاطر معاف کرتی ہوں۔
ہجوم سے بیزار بناؤ سنگھار سے فرار لڑکی ہوں
حساس دل والی سادہ مزاج لڑکی ہوں
اِک عام سے چہرے والی البتہ پُر اسرار لڑکی ہوں
ایک خود دار سی لڑکی ہوں
کبھی بھی کسی پہ بوجھ بننا پسند نہیں کرتی۔
جو اپنے دکھ اور تکلیف پر بھی کسی دوسرے کو حق نہیں دیتی…
ایک خوبصورت احساس والی حساس لڑکی ہوں
جو ہر شے میں صرف
خوبصورتی کی کشش کو محسوس کرتی ہے۔" image uploaded on Jan. 6, 2026, 8:15 a.m. | Damadam