"کوئی بچھڑے تو _ اسے ہجر منانے دیجیے گریہ کرتا ہے کرے، گائے تو گانے دیجیے ہجر کا بوجھ ہے، الفاظ سے اٹھنے کا نہیں رونے والوں کو تسلی نہیں، شانے دیجیے مرشدا _ لوگ تو مٹتے ہی چلے جاتے ہیں مجھ پہ جو عشق میں گزری ہے، بتانے دیجیے ہاں یہاں سب کو خبردار کیا جا چکا ہے اب کوئی دشت میں آتا ہے تو آنے دیجیے یہ جو بچھڑے ہیں، نہ ملنے کے لیے بچھڑے ہیں کوئی خوش فہم بلائے تو _ بلانے دیجیے ابھی انجان ہیں، نادان ہیں نوواردِ دشت حضرتِ عشق سے کہنا ہے کہ جانے دیجیے مالکِ عصرِ ازل آپ کے شایاں تو یہ ہے چند لمحے کوئی مانگے تو__ زمانے دیجیے جانتے ہیں شبِ ہجراں کی طوالت اشفاق لوگ اندازے لگاتے ہیں _ لگانے دیجیے" image uploaded on Jan. 8, 2026, 4:11 p.m. | Damadam
Damadam.pk
کوئی بچھڑے تو _ اسے ہجر منانے دیجیے
گریہ کرتا ہے کرے، گائے تو گانے دیجیے
ہجر کا بوجھ ہے، الفاظ سے اٹھنے کا نہیں
رونے والوں کو تسلی نہیں، شانے دیجیے
مرشدا _ لوگ تو مٹتے ہی چلے جاتے ہیں
مجھ پہ جو عشق میں گزری ہے، بتانے دیجیے
ہاں یہاں سب کو خبردار کیا جا چکا ہے
اب کوئی دشت میں آتا ہے تو آنے دیجیے
یہ جو بچھڑے ہیں، نہ ملنے کے لیے بچھڑے ہیں
کوئی خوش فہم بلائے تو _ بلانے دیجیے
ابھی انجان ہیں، نادان ہیں نوواردِ دشت
حضرتِ عشق سے کہنا ہے کہ جانے دیجیے
مالکِ عصرِ ازل آپ کے شایاں تو یہ ہے
چند لمحے کوئی مانگے تو__ زمانے دیجیے
جانتے ہیں شبِ ہجراں کی طوالت اشفاق
لوگ اندازے لگاتے ہیں _ لگانے دیجیے
H  : کوئی بچھڑے تو _ اسے ہجر منانے دیجیے گریہ کرتا ہے کرے، گائے تو گانے دیجیے  - 
More images by Hot_Boy.007: