"کبھی کبھی جی چاہتا ہے ناں
کوئی ہمیں محبت بھرا خط لکھے
آپ، جناب، حضور، محبوبِ من
شاہِ من، انت الحیات، جانِ قلب
جیسے دلنشیں القابات سے پکارے
بار بار یقین دلائے
اپنی محبت کا
لفظوں میں مہک ہو چاہت کی
اور سطروں میں دھڑکنوں کی چاپ
جذبات کو دلکش لفظوں کے پیرہن پہنا کر
احساسات کو دل کی دھڑکنوں میں پرو کر
یوں بیان کرے دل کا حال
کہ پڑھنے والا ٹھہر جائے
بے اختیار
دل کے سب راز آشکار کر دے
اور سلیقۂ اظہار ایسا ہو
کہ پڑھنے والے کا دل بے قرار کر دے
اور سب سے خوبصورت بات
لکھ کر تمام احوال اپنا
خط کے اختتام پر
"فقط آپ کا" لکھ دے
جیسے کوئی اپنے تمام اثاثے
آپ کے نام کر دے
ایسے محبت بھرے خطوں پر
زندگی گزاری جا سکتی ہے
ایسے انمول خزانے پر
دل و جان واری جا سکتے ہے
💌💗💝
نازیہ رشید تارڑ✍️" image uploaded on March 10, 2026, 3:17 a.m. | Damadam