"ایران میں جاری جنگ اور برے معاشی حالات کے دوران ایک مقامی سپر مارکیٹ انسانیت اور یکجہتی کی علامت بن گئی، جہاں دکاندار کے ایک سادہ پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ سپرمارکیٹ کے باہر آویزاں ہاتھ سے لکھے گئے بورڈ پر درج تھا کہ جتنی ضرورت ہو لے جائیں، جنگ کے بعد ادائیگی کر دیں۔ یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ایران میں اشیائے خورونوش کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں اس دکاندار کا اقدام صرف ایک ذاتی مدد نہیں بلکہ معاشرتی یکجہتی کی ایک بڑی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام ایران کی وال آف کانئنڈنس جیسی روایت کی جدید شکل ہے، جہاں لوگ ضرورت مندوں کے لیے کپڑے اور کھانا چھوڑ جاتے ہیں۔ 💚🇮🇷💕" image uploaded on March 28, 2026, 3:16 p.m. | Damadam
Damadam.pk
Interesting Posts image
D  : ایران میں جاری جنگ اور برے معاشی حالات کے دوران ایک مقامی سپر مارکیٹ انسانیت - 
More images by Doremi: