Damadam.pk
@Pari_786's posts | Damadam

@Pari_786's posts:

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 50
ترجمہ:
دیکھو تو سہی، یہ اللہ پر بھی جھوٹے افترا گھڑنے سے نہیں چوکتے اور ان کے صریحاً گناہ گا ر ہونے کے لیے یہی ایک گناہ کافی ہے

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 49
ترجمہ:
تم نے اُن لوگوں کو بھی دیکھا جو بہت اپنی پاکیز گی نفس کا دم بھرتے ہیں؟ حالانکہ پاکیزگی تو اللہ ہی جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے، اور (انہیں جو پاکیزگی نہیں ملتی تو در حقیقت) ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جاتا

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 48
ترجمہ:
اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا، اِس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا اُس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 47
ترجمہ:
اے وہ لوگو جنہیں کتاب دی گئی تھی! مان لو اُس کتاب کو جو ہم نے اب نازل کی ہے اور جو اُس کتاب کی تصدیق و تائید کرتی ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی اس پر ایمان لے آؤ قبل اس کے کہ ہم چہر ے بگاڑ کر پیچھے پھیر دیں یا ان کو اسی طرح لعنت زدہ کر دیں جس طرح سبت والوں کے ساتھ ہم نے کیا تھا، اور یاد رکھو کہ اللہ کا حکم نافذ ہو کر رہتا ہے

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 46
ترجمہ:
جو لوگ یہودی بن گئے ہیں اُن میں کچھ لوگ ہیں جو الفاظ کو اُن کے محل سے پھیر دیتے ہیں اور دین حق کے خلاف نیش زنی کرنے کے لیے اپنی زبانوں کو توڑ موڑ کر کہتے ہیں سَمِعنَا وَ عَصَینَا اور اِسمَع غَیر مُسمَع اور رَاعِنَا حالانکہ اگر وہ کہتے سَمِعنَا وَ اَطَعنَا، اور اِسمَع اور اُنظُرنَا تو یہ انہی کے لیے بہتر تھا اور زیادہ راستبازی کا طریقہ تھا مگر ان پر تو ان کی باطل پرستی کی بدولت اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 45
ترجمہ:
اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور تمہاری حمایت و مدد گاری کے لیے اللہ ہی کافی ہے

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 44
ترجمہ:
تم نے اُن لوگوں کو بھی دیکھا جنہیں کتاب کے علم کا کچھ حصہ دیا گیا ہے؟ وہ خود ضلالت کے خریدار بنے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راہ گم کر دو

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 43
ترجمہ:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ نماز اُس وقت پڑھنی چاہیے، جب تم جانو کہ کیا کہہ رہے ہو اور اسی طرح جنابت کی حالت میں بھی نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک کہ غسل نہ کر لو، الا یہ کہ راستہ سے گزرتے ہو اور اگر کبھی ایسا ہو کہ تم بیمار ہو، یا سفر میں ہو، یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے، یا تم نے عورتوں سے لمس کیا ہو، اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو، بے شک اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشش فرمانے والا ہے

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 42
ترجمہ:
اُس وقت وہ سب لوگ جنہوں نے رسولؐ کی بات نہ مانی اور اس کی نافرمانی کرتے رہے، تمنا کریں گے کہ کاش زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سما جائیں وہاں یہ اپنی کوئی بات اللہ سے نہ چھپا سکیں گے

@Pari_786
 

القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر 41
ترجمہ:
پھر سوچو کہ اُس وقت یہ کیا کریں گے جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور اِن لوگوں پر تمہیں (یعنی محمد ﷺ کو) گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے

@Pari_786
 

ہوا کا رُخ اک دن بدل بھی سکتا ہے
یہ ہوایں جو چل رہی ہیں یہ کچھ بتا رہی ہیں

@Pari_786
 

تیرے دل میں درد جب جاگے گا
تُو اپنے آپ سے بھاگے گا ..

@Pari_786
 

ٹوٹے جب حوصلہ، تو یاد رکھنا
بِنا محنت کے، تخت و تاج نہیں ملتے

@Pari_786
 

کھول دو پَر میرے، ابھی اور اُڑان باقی ہے
زمین نہیں ہے منزل میری، ابھی آسمان باقی ہے.

@Pari_786
 

پھلے نہ رابطہ سہی باہم اختلاف سہی
یہ کچھ تو ہے جو ترے میرے درمیان میں ہے.

@Pari_786
 

بہت گچھ کہنا تھا بہت کچھ کہہ گیا
بہت کچھ کہتے کہتے بہت کچھ رہ گیا.

@Pari_786
 

باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

@Pari_786
 

مت پوچھ بندہ بشر کس حال میں ہوں
مجھے تو اپنی ہی پرواز کا نہیں پتہ، کبھی یہاں کبھی وہاں

@Pari_786
 

آج بہت دیر تک میں نے خود کو اندر تک جھانکا
مجھے شکوہِ درد کے سوا کچھ نہ مِلا

@Pari_786
 

ہاتھوں کی لکیروں اور پیشانی کی لکیروں سے اگر قسمت بدلتی
تو لوگ دعا میں ہاتھ اٹھا کر خدا سے کچھ آرزو نہ کرتے