دراز عمری عذاب ہوگی۔۔۔
ہمارے پرکھوں کو کیا خبر تھی کہ
ان کی نسلیں اداس ہونگی
ادھیڑ عمری میں مرنے والوں کو کیا پتہ تھا!
کہ ان کے لوگوں کی زندگی میں
جوان عمری ناپید ہوگی
سمے کو بہنے سے کام ہوگا
بڑھاپا محو کلام ہوگا
ہر ایک چہرے میں راز ہوگا
حواس خمسہ کی بدحواسی
بس ایک وحشت کا ساز ہوگا
زمیں کے اندر آرام گاہوں میں
سونے والے مصوروں کو کہاں خبر تھی!
کہ بعد ان کے تمام منظر،
سبھی تصور ادھورے ہونگے
دعائیں عمروں کی دینے والوں کو
کیا خبر تھی در از عمری عذاب ہوگی۔۔
*_جب تمہیں لگے کہ تمہارا کوئی نہیں ہے تو آسمان کی طرف دیکھنا، وہاں وہ ہے جو ہمیشہ سے تمہارا تھا اور ہمیشہ رہے گا
اردو میں ماں، سنسکرت میں ماتا، فارسی میں مادر، انگلش میں Mother, اور عربی میں " ام " ایک ایسے مجسم ایثار، وفا، محبت، شفقت، خلوص، احسان، اور رحمت کا نام ہے۔ جس کا ہم مثال، ہم نام، اور ہم مقام رشتہ دنیا میں کہیں موجود نہیں۔۔۔♥️
ﻫﻤﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ ﮔﮯ
ﻫﻤﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻫﮯ ﻟﯿﮑﻦ
ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺁﺅ ﮔﮯ
ﻣﺤﺒﺖ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﻫﻮ ﮔﯽ
ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﻮﻟﮯ ﺳﮯ ﻫﯽ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ
ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﻮ
ﻣﯿﺮﯼ ﺗﺴﺒﯿﺢ ,ﺗﻼﻭﺕ ﺍﻭﺭ ,ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﻫﻮ ﮔﯽ,
,ﻓﻠﮏ ﮐﮯ ﭘﺎﺭ ﺟﺎ ﺍﺗﺮ ﻭ
ﺳﻤﻨﺪﺭ ﭘﺮ ﺟﺎ ٹھہرو
ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺩﺷﺖ ﭼﺎﻫﺖ ﮐﯽ
ﺍﻣﺎﻣﺖ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﻫﻮﮔﯽ
ﻫﻤﺎﺭﯼ ﺁﺭﺯﻭ ﺟﻮ ﻫﮯ
ﺗﻤھﺎﺭﯼ ﺩﺳﺘﺮﺱ ﻣﯿﮟ ﻫﮯ
ﻣﻠﻮ ﻧﻪ ﺗﻢ ﻣﻠﻮ ﻟﯿﮑﻦ
ﻣﺤﺒﺖ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﻫﻮ ﮔﯽ...!!🖤🌸
تُـم نـہیں سمـجھو گے..!!
چاند کا دُکھ..!!
کہ جب وہ..!!
گھٹنے لگتا ہے..!!
تو کیسے ماند پڑ جاتا ہے..!!
تُـم نہیں سمجھو گے..!!
ادھورے خواب کا دُکھ..!!
کہ جب..!!
عین تکمیل پہ آنکھ کُھل جائے..!!
خیر۔۔۔تُـم کیا سمجھو گے..!!
ان باتوں کو..!!
تُـم نے نہیں جھیلا ناں..!!
ادھوری ذات کا دُکھ..!!
ہم جیسے لوگوں کہ حصہ میں ہمیشہ صبر،سمجھوتے اور دلاسے آتے ہیں ".
سُنو یہ چند لمحے ہیں.!
محبت سے بسر کر لو.!
عین ممکن ہے..!
ہوا کے دوش پر اِک دِن.!
تمہیں پیغام یہ آئے..!
وہ جِن کی جان تھے نا تم.!
وہ جاں سے ہار بیٹھے ہیں. 🖤🖤
"کبھی کبھی انسان ایسے سخت تکلیف دہ شب و روز سے گزرتا ہے جب اس کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی ہے کہ اسے مسلسل ملنے والا درد، اب اسے مزید محسوس نہ ہو پائے...
سیاہ نصیبوں کے لیے حالات کی ستم ظریفی یہ ہوتی ہے کہ اس دنیا میں بسنے والے اربوں انسانوں میں سے کوئی ایک انسان بھی وہ ایسا اپنے نزدیک نہیں پاتے ، جس کے سامنے وہ اپنی کیفیت، اپنی حالت کو بیان کر سکیں ... اس دنیا میں فقط درد اور تنہائی ہی ان کا مقدر ٹھہرتی ہے "💔🖤
میں رونا چاہتا ہوں خوب رونا چاہتا ہوں میں
پھر اس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں
بچپن میں ڈرایا جاتا تھا کہ کسی پر یقین نہ کرنا
انجان لوگ بہلا پھسلا کر ساتھ لے جاتے ہیں
اور ہاتھ پاؤں کاٹ کر بھیک منگواتے ہیں
اُس نے بھی یہی کیا بہلا پھسلا کر محبت کی
راہ میں لے گئی اور میرے ہاتھ پاؤں کاٹ کر
مجھ پر واپسی کی راہ بند کر دی
اور پھر بھیک منگوائی گئی مجھ سے
اپنی توجہ کی، آواز کی، اپنی ایک نظر کی💔
"کسی سے محبت انسان کو بہت کمزور، بے بس، لاچار، محتاج بنا دیتی ہے اور مجھے ان تینوں چیزوں سے نفرت ہے۔
شاید!! تُمہارے ہی ہاتھ میں ہے سُکونِ نبض...🙂🖤
سب سے مشکل تعلق روح کا تعلق ہے؛
کسی کی روح سے آپ کی محبت ساری زندگی
آپ کے ساتھ رہ سکتی ہے ۔ یہ شکل وصورت کی
محبت کی طرح نہیں ہے،اور نہ ہی عادت کی محبت کی طرح ہے جس سے وقت کے ساتھ آپ اکتا جاتے ہیں!
جب آپ کسی کی روح سے محبت کرتے ہیں
تو اسے کسی اور میں دیکھنا آسان نہیں ہوتا
کیونکہ روح ہمیشہ ایک ہی ہوتی ہے!
اوراس کا کوئی متبادل نہیں ہوتا!
رات کاٹی ہے کبھی؟
روئے بنا، سوئے بنا؟
کروٹیں لیتے ہوئے ۔۔۔ سوچنے کی خواہش میں
اور سوچا بھی نہیں
خالی نظروں سے فقط دیکھتے جانا چھت کو
اور دیوار پہ لٹکی ہوئی تصویروں کو
جن میں ماضی کے کئی رنگ جمے رہتے ہیں
سارے منظر میں گُھلا رنگ ہے خاموشی کا
صرف گھڑیال کی ٹک ٹک
اور اس کی تال پہ دھڑکتا ہوا دل
ایسے منظر میں کبھی سانس لیا ؟
رات کاٹی ہے کبھی
تم یہ سمجھو گے نہیں ۔۔ بھید بھری خاموشی
کس طرح بولتی ہے
آنکھ لگتی ہی نہیں ۔۔۔
آنکھ لگ جائے تو ہم خواب کوئی دیکھیں ناں!
سارے منظر میں جہاں رنگ ہو خاموشی کا
آنکھ لگتی ہی نہیں
خواب دکھتے ہی نہیں
رات کٹتی ہی نہیں...!!!
اگر کوئی مجھ سے پوچھے
کہ دنیا کا مشکل ترین کام کیا ہے__؟؟؟؟
تو میں کہوں__!!
اپنی آنکھوں میں اترنے والے آنسوؤں کو
پلکوں کی باڑ سے نیچے نہ گرنے دینا
اور واپس پیچھے دھکیلتے ہوئے مسکرا کر یہ کہہ دینا میں ٹھیک ہوں __
ہاں میں بلکل ٹھیک ہوں___!!
میں مرنے سے پہلے تھمیں ایک خط لکھوں گا
وہ خط تم تک نا پہنچا تو سمجھ لینا
میرا خط اللہ تک پہنچ گیا ہے
پھر وہیں پہ ملیں گے
وہیں فیصلہ ہوگا
کس نے کس کو زیادہ دکھ دیے
وہیں فیصلہ ہوگا کون کس کے لئے کیسے تڑپا تھا
کس کو ملن کی دید کی آواز کی حسرت تھی
اور کس نے کس کی خوشی چھینی، سب فیصلے وہیں ہوں گے
میرے پاس تمہارے گھر کا پتہ بھی نہیں
پھر بھی میں چاہوں گا وہ خط تم تک پہنچ جاۓ
بات اللہ تک نا جاے
# 🦋🥀
اور پھر کچھ یوں ہوا کہ شروع میں ہنسانے والے آخر میں رلانے پر اتر آئے...🖤😌
میں نے کبھی نہیں چاہا ...!
مجھے غمگین سمجھ کرکوئی ترس کھائے,اس لیے میں نے بھی اپنے خساروں کا ذکر ہی نہیں کیا,کچھ غم ہلکے نہیں ہوتے,بلکہ ہرے ہو کر ڈسنے لگتے ہیں!🙃💔
جو تم میرے لیے ہو میڈم
وہ میرے لیے کبھی کوئی اور نہیں بن سکتا۔۔۔
جو جگہ تمہاری ہے میرے دل میں وہ کبھی کسی کی نہیں ہوسکتی۔۔۔🥺🎀
کبھی کبھی سوچتا ہوں تمہارے بغیر زندگی کیسی ہوتی ؟؟
بے رنگ، بے منزل اور بیکار۔۔
تمہاری ہنسی کی گونج ، تمہاری باتوں کی خوشبو میرے دل کو ایک خاص سکون دیتے ہیں۔ تمہاری محبت میرے دل کا نور ہے ۔
تمہارے بغیر ہر خواب ادھورا لگتا ہے ۔ تم ہو تو یہ دنیا ہے ۔ تم نہ ہو تو سب کچھ بے معنی، بیکار ہے۔ میری زندگی کی ہر خوشی تم سے جڑی ہے
تمھارے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain