سنو میں بالکل بدل گیی ہوں وہ رونا دھونا وہ آنسو ، وہ دعائیں سب کچھ کب کا ترک کر چکی ہوں تمہاری ٹائم لائن پر جانا پوسٹ فوٹو ,لائک,کمنٹ دیکھنا یہ سب بھی ماضی کا اک حصہ بن چکا ہے میں نے مکمل طور پر محبت کا گلا گھونٹ دیا ہے مطلب یہ کہ بھولی نہیں ہوں یہ بھی نہیں کہ یاد آتےہو
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ دل میں ہی رہ جاتی ہیں ہم کسی سے نہیں کر پاتے کیوں کہ ہمیں ہمارے معیار کا سننے والا نہیں ملتا ہر رشتہ ہر شخص ہم سے وہی سننا چاہتا ہے جو اسے اچھا لگتا ہے اگر کوئی شخص ہمیں سمجھ سکتا ہے تو وہ ہم خود ہیں
ہاں میں روز مرتی ہوں!! نمبر بھی ہے واٹس ایپ بھی ہے یہ بھی پتا ہے کہ ایک کال پہ ایک میسج پہ آج بھی جی جی جی کہ اٹھو گے الفاظ بھی بہت ہیں بلا بھی سکتی ہوں لیکن میں اب کبھی ایسا نہیں کرو گی اور ہاں میں تمہیں روز صبح شام دن رات چیخ چیخ کے بلاتی ہوں لیکن وه ساری چیخیں وہ ساری صدآئیں میں اپنے اندر جذب کرتی ہوں لیکن لیکن۔۔۔۔۔۔میں روز مرتی ہوں!
کچھ محبتیں فیس بک سے بلاک کی جا سکتی ہیں، واٹس ایپ سے بھی بلاک ہو سکتی ہیں. کنٹیکٹ نمبر بھی بلاک ہو جائے گا. لیکن یہ جو دل میں اِک دنیا ہوتی ہے نہ، اُس میں نا تو فیس بک سے بلاک کیا جا سکتا ہے. نہ ہی واٹس ایپ اور نہ ہی کنٹیکٹ ڈیلیٹ یا بلاک...!! تب محبت اور انسان انتہا کی بے بسی پر ہوتا ہے. بس یہی محبت ہے......