Damadam.pk
@Sunny.Love.S's posts | Damadam

@Sunny.Love.S's posts:

@Sunny.Love.S
 

hi everyone.

@Sunny.Love.S
 

Aslam o alikum Kya sch me d.d bnd ho rha h Kya???

@Sunny.Love.S
 

کوئی غزل سنا کر کیا کرنا
یوں بات بڑھا کر کیا کرنا۔
تم میرے تھے تم میرے ہو
دنیا کو بتا کر کیا کرنا
تم خفا بھی اچھے لگتے ہو
پھر تم کو منا کر کیا کرنا
تیرے در پر اکر بیٹھے ہیں
اب گھر بھی جا کر کیا کرنا
دن یاد سے اچھا گزرے گا
پھر تم کو بھلا کر کیا کرنا

@Sunny.Love.S
 

دِل کی باتیں نہ کہہ سکا تُجھ سے
تیرا شاعر غضب کا بُزدل تھا

@Sunny.Love.S
 

تمہاری یاد بھی محسن ، کسی مفلس کی پونجی ہے!
جسے ہم پاس رکھتے ہیں ، جسے ہم روز گنتے ہیں !

@Sunny.Love.S
 

ابھی میں ٹھنڈے پانی سے نہایا ہوں۔
سردی کی وجہ سے میری کانپیں ٹانگ رہی ہیں
😂😂

@Sunny.Love.S
 

سمندر میں اترتا ہو تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں
تیری آنکھوں کو پڑھتا ہوں تو۔ کانپیں ٹانگ جاتی ہیں
تیرے کوچے سے اب میرا تعلق والہانہ ہے۔
مگر جب بھی گزرتا ہوں تو کانپیں ٹانگ جاتی ہیں
😂😂😂😂

@Sunny.Love.S
 

ارادہ روز کرتا ہوں کہ ان سے حال دل کہ دوں
مگر وہ روبرو آئے تو "کانپین ٹانگ" جاتی ہیں
🤣🤣🤣

@Sunny.Love.S
 

5 march is black day of my life 😭😭😭😭😭

@Sunny.Love.S
 

وقت کے راستے سے ہم تم کو
ایک ہی ساتھ تو گُزرنا تھا
ہم تو جی بھی نہیں سکے اِک ساتھ
ہم کو تو ایک ساتھ مرنا تھا

@Sunny.Love.S
 

کبھی خود کو تجھ میں سمو کے میں
لکھوں چاھتوں کے مکالمے
کبھی نام اپنا نکال لُوں
تیرے نام کی کسی فال سے ..
جو تیرے خیال کو جاوداں ..
جو مرے سُخن کو اَمر کرے ..
وھی ایک لمحہ تراش لُوں ...
تیرے ھجر کے مہ و سال سے ...💕✍️

@Sunny.Love.S
 

جب کبھی تیرا نام لیتے ہیں
دل سے ہم انتقام لیتے ہیں
بس یہی ایک جرم ہے اپنا
ہم محبت سے کام لیتے ہیں
ہم بھٹک کر جنوں کی راہوں میں
عقل سے انتقام لیتے ہیں

Damadam Roasting image
@  : Damadam ka bht Purana screenshot. Ye wala d.d kis kis ko yd h 🤔🤔🤔🤔 - 
@Sunny.Love.S
 

سورہ البقرۃ آیت نمبر 35
وَ قُلۡنَا یٰۤاٰدَمُ اسۡکُنۡ اَنۡتَ وَ زَوۡجُکَ الۡجَنَّۃَ وَ کُلَا مِنۡہَا رَغَدًا حَیۡثُ شِئۡتُمَا ۪ وَ لَا تَقۡرَبَا ہٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَکُوۡنَا مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۳۵﴾
ترجمہ:
اور ہم نے کہا آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور اس میں سے جہاں سے چاہو جی بھر کے کھاؤ مگر اس درخت کے پاس بھی مت جانا (٣٣) ورنہ تم ظالموں میں شمار ہوگے
تفسیر:
33: یہ کونسا درخت تھا ؟ قرآن کریم نے اس کی وضاحت نہیں فرمائی نہ اس کے جاننے کی ضرورت ہے اتنا جان لینا کافی ہے کہ جنت کے درختوں میں ایک درخت ایسا تھا جس کا پھل کھانے سے انہیں روک دیا گیا تھا، بعض روایات میں ہے کہ یہ گندم کا درخت تھا بعض میں انگور کا ذکر ہے مگر کوئی روایت ایسی نہیں جس پر پورا بھروسہ کیا جاسکے۔

@Sunny.Love.S
 

سورہ البقرۃ آیت نمبر 34
وَ اِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِیۡسَ ؕ اَبٰی وَ اسۡتَکۡبَرَ ٭۫ وَ کَانَ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۳۴﴾
ترجمہ:
اور (اس وقت کا تذکرہ سنو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو (٣١) چنانچہ سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے کہ اس نے انکار کیا (٣٢) اور متکبرانہ رویہ اختیار کیا اور کافروں میں شامل ہوگیا،

@Sunny.Love.S
 

سورہ البقرۃ آیت نمبر 33
قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنۡۢبِئۡہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ۚ فَلَمَّاۤ اَنۡۢبَاَہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ۙ قَالَ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّکُمۡ اِنِّیۡۤ اَعۡلَمُ غَیۡبَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۙ وَ اَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَ مَا کُنۡتُمۡ تَکۡتُمُوۡنَ ﴿۳۳﴾
ترجمہ:
اللہ نے کہا آدم تم ان کو ان چیزوں کے نام بتادو چنانچہ جب اس نے ان کے نام ان کو بتادیئے تو اللہ نے (فرشتوں سے) کہا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کے بھید جانتا ہوں ؟ اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو مجھے اس سب کا علم ہے

@Sunny.Love.S
 

سورہ البقرۃ آیت نمبر 32
قَالُوۡا سُبۡحٰنَکَ لَا عِلۡمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَلِیۡمُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۳۲﴾
ترجمہ:
وہ بول اٹھے آپ ہی کی ذات پاک ہے جو کچھ علم آپ نے ہمیں دیا ہے اس کے سوا ہم کچھ نہیں جانتے (٣٠) حقیقت میں علم و حکمت کے مالک تو صرف آپ ہیں

@Sunny.Love.S
 

سورہ البقرۃ آیت نمبر 31
وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسۡمَآءَ کُلَّہَا ثُمَّ عَرَضَہُمۡ عَلَی الۡمَلٰٓئِکَۃِ ۙ فَقَالَ اَنۡۢبِـُٔوۡنِیۡ بِاَسۡمَآءِ ہٰۤؤُلَآءِ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۳۱﴾
ترجمہ:
اور آدم کو (اللہ نے) سارے نام سکھادیئے (٢٩) پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور (ان سے) کہا اگر تم سچے ہو تو مجھے ان چیزوں کے نام بتلاؤ۔

@Sunny.Love.S
 

سورہ البقرۃ آیت نمبر 30
وَ اِذۡ قَالَ رَبُّکَ لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنِّیۡ جَاعِلٌ فِی الۡاَرۡضِ خَلِیۡفَۃً ؕ قَالُوۡۤا اَتَجۡعَلُ فِیۡہَا مَنۡ یُّفۡسِدُ فِیۡہَا وَ یَسۡفِکُ الدِّمَآءَ ۚ وَ نَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِکَ وَ نُقَدِّسُ لَکَ ؕ قَالَ اِنِّیۡۤ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۰﴾
ترجمہ:
اور (اس وقت کا تذکرہ سنو) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں (٢٧) وہ کہنے لگے۔ کیا آپ زمین میں ایسی مخلوق پیدا کریں گے جو اس میں فساد مچائے اور خون خرابہ کرے حالانکہ ہم آپ کی تسبیح اور حمد و تقدیس میں لگے ہوئے ہیں (٢٨) اللہ نے کہا : میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

@Sunny.Love.S
 

سورہ البقرۃ آیت نمبر 29
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا ٭ ثُمَّ اسۡتَوٰۤی اِلَی السَّمَآءِ فَسَوّٰٮہُنَّ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ ؕ وَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿٪۲۹﴾
ترجمہ:
وہی ہے جس نے زمین میں جو کچھ ہے تمہارے لئے پیدا کیا (٢٦) پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا، چنانچہ ان کو سات آسمانوں کی شکل میں ٹھیک ٹھیک بنادیا، اور وہ ہر چیز کا پورا علم رکھنے والا ہے۔