Kia 'Tumhy! Ye lagta hai...? رابطہ نہ رکھنے سے یہ تو مان سکتی ہوں،گفتگو نہیں ہوگی! گفتگو نہ ہونے سےکیا یقین ہے تم کوآرزو نہیں ہوگی؟؟جستجو نہیں ہوگی؟کیا تمہیں یہ لگتا ہے دل تمہیں بھلادےگا؟کوئی بددعا دےگا دل تمہارا ہوکر بھی اور کو جگہ دے گا کیا تمہیں یہ لگتا ہے؟ وقت کی روانی میں اس جہان فانی میں تو نہیں تو لاکھوں ہیں جن کو دیکھ کر یہ دل پھر سے مسکرائےگا؟ تم کو بھول جائے گا؟ یاد بھی نہیں ہوگا کوئی ایک ایسا تھاجس میں جان تھی اپنی، جس پہ جان دیتے تھے جو کسی کا ہوکر بھی! بس فقط ہمارا تھا تم اگر سمجھے ہو گفتگو نہ ہونے سےکچھ بھی ایسا ممکن ہے!یہ تمہاری غلطی ہے! پیار کی کتابوں میں عشق کے صحیفوں میں اک مثال بھی تم نہیں دکھا سکتے! جو دلیل دیتی ہو! سلسلہ محبت کا....! رابطوں سے قائم ہو...! 🙃🌚🥀