ضربُ المِثل ہیں میری مُشکل پسندیاں
سُلجھا کے ہر گِرہ کو پھر اُلجھا رہا ہوں میں
Assalamualaikum!
I am back after 2 years how is everyone
کبھی رک گئے کبھی چل دیئے
کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے ❣
یونہی عمر ساری گزار دی
یونہی زندگی کے ستم سہے ❣
کبھی نیند میں کبھی ہوش میں
وہ جہاں ملا اسے دیکھ کر ❣
نہ نظر ملی نہ زباں ہلی
یونہی سر جھکا کر گزر گئے ❣
مجھے یاد ہے کبھی ایک تھے
مگر آج ہم ہیں جدا جدا
وہ جدا ہوئے تو سنور گئے
ہم جدا ہوئے تو بکھر گئے ❣
کبھی عرش پر کبھی فرش پر
کبھی ان کے در کبھی در بدر ❣
غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے..!
ہم خاک نشیں تو شاہ پیا!!
مجھے تیری دید کی چاہ پیا!!
اک شام پلٹ کر دیکھ ہمیں
ہم بیٹھ گۓ تیری راہ پیا!!!
چل آ کر مل اک بار ہمیں
پھر دیکھ بھی مت مجھے خواہ پیا!!
ہم اشک بہا ئیں مجلس میں
مسجد ' مسجد' درگاہ پیا!!
پڑھ شعر ہمارے ' داد بھی دے
چل" آہ " نا کر ' کر " واہ " پیا!!
ہم آپ تماشہ بن بیٹھے
یوں بیٹھ کے تیری راہ پیا!!
تیرے ہجر میں سارے رنگ جلے
بس رہ گیا رنگ سیاہ پیا!!
کہ خاک میں پلنے والے ہم
کہ شاہ جہاں ' تم شاہ پیا!!
تیرا عشق عبادت جیسا ھے
چل چھڑ ثواب گناہ پیا!!
اللہ تعالی کسی کمزور شاخ پر اتنے پھل نہیں رکھتے جو اس شاخ کی طاقت سے زیادہ ہوں...!!🌹♥️🌹
اسی طرح ہم انسانوں کو بھی وہی احکام دیے ہیں جنکو ہم بجا لاسکیں... چاہے وہ نماز ہو حج ہو زکوۃ ہو یا علم دین حاصل کرنا... مرد کا ڈاڑھی رکھنا ہو یا عورت کا پردہ کرنا ہو.... زبان کی حفاظت ہو یا کسی کے برے برتاؤ پر صبر برداشت کرنا ہو... یہ سب اسی کے زمرے میں آتا ہے کہ.... اللہ کسی جان پر اسکی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔۔۔!!
جی ہاں!مجھے جنون کی حد تک عشق ہے تم سے۔۔۔۔۔جناب میں اپنی چائے سے مخاطب ہوں۔۔۔☕
``شاعر کہتا ہے ________ تیرے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پر برس گئیں``
``رب تعالٰی یقین دلاتا ہے_______ جو تیرا ہے وہ کسی اور کا ہو نہیں سکتا🌹♥️🌹``
Ashi Malik
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain