وہ کَیسا سَماں ہوگا کَیسی وہ گَھڑی ہوگی جَب پہلی نَظَر اُن کے روضے پہ پَڑی ہوگی یہ کُوچۂ جاناں ہے آہِستہ قَدَم رَکھنا ہر گام ملائک کی بارات کَھڑی ہوگی کَیا سامنے جاکے ہَم حال اَپنا سُنائیں گے سَرکار کا دَر ہوگا اَشکوں کی لَڑی ہوگی کُچھ ہاتھ نہ آۓ گا آقا سے جُدا ہو کر سَرکار کی نِسبَت سے تَوقِیر بَڑی ہوگی وہ شِیشَۂ دِل غَم سے مَیلا نہ کَبھی ہوگا تَصوِیرِ مَدینے کی جِس دِل میں جَڑی ہوگی ہو جاۓ جو وابَستہ سَرکار کے قَدَموں سے ہر چِیز زَمانے کی قَدَموں میں پڑی ہوگی چارہ نہ کوئی کَرنا اِک نعت سُنا دینا نا چیز ظہوریؔ کی جَب سانس اَڑی ہوگی ❤❤❤
. انسان کو سب سے زیادہ محبوب اپنی جوانی ہوتی ہے۔ بوڑھا شیر بھی شکار کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اللہ کی راہ میں آنا ہے تو ابھی سے خود کو بدلیں۔ بڑھاپے میں مصلے اور تسبیاں اٹھانے کا اگر پلان ہے تو کیا خبر بڑھاپا ہی نصیب نہ ہو