ملنا ،بچھڑ جانا ،سبھی کُچھ عارضی ٹھہرا
وہی اک لمحہ ،ملے جب دل وہی بس قیمتی ٹھہرا
بھی کسی نے بھیک میں مانگی محبت شاہ ہو کر
کسی نے بخش دی چاہت کسی کو اور سخی ٹھہرا

دردِ غمِ حیات سے راحت نہ مل سکی
اہلِ جہاں سے اپنی طبیعت نہ مل سکی
اس جیسا کم نصیب زمانے میں کون ہے
وہ شخص جس کو تیری محبت نہ مل سکی

کوشش کروں گا خود کو بہلانے کی
ہمت نہیں ہے توجہ کو بھول جانے کی
تیرے جانے کا غم تو سہہ لیتا شاید
پر کیسے سہوں میں باتیں اس زمانے کی

دل احساس محبت کا میری ذات پہ رکھ دو،
تم ایسا کرو ہاتھ میرے ہاتھ پہ رکھ دو،
ہر وقت تمہارے ہی تصور میں رہوں میں،
جادو سا کوئی میرے خیالات پہ رکھ دو..!🖤
وہ سامنے تھی اور میں سوچتا رہا
جو ذہن میں سوال تھے وہ کہاں گئے ؟
مجھے تو خیر عشق کھا گیا مگر
جو تیرے سرخ گال تھے وہ کہاں گئے ؟

*دو گھڑی آنکھ نم ہوئی پھر بس...!*
*عـمر بھر کوئی بھی نہیں روتا...*
*جھوٹ کہتے ہیں کہ مرجائیں گے...!*
*سـب تماشے ہیں کچھ نہیں ہوتا...*❤️🩹










submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain