#اظہار زندگی کا اصل کمال یہ نہیں کہ انسان ہر محفل میں حاضر ہو بلکہ یہ ہے کہ جہاں بھی ہو اپنی موجودگی کو ایسا بامعنی بنائے کہ لوگ اس کی باتوں میں روشنی، اس کی خاموشی میں وقار، اور اس کی شخصیت میں اثر محسوس کریں۔ اگر کسی کی حضوری میں کوئی وزن نہ ہو تو وہ محفل میں ہو کر بھی عدم کے برابر ہے، بلکہ بعض اوقات ایسی بے وقعت موجودگی غیر حاضری سے بھی بدتر ہو جاتی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ اپنے کردار، علم اور سلیقے سے اپنی ایسی پہچان قائم کرے کہ اس کا نہ ہونا بھی دوسروں کو محسوس ہو، اور اس کی غیر موجودگی محفل میں خلا بن جائے۔ باوقعت غائب رہنا بے قیمت حاضر رہنے سے بہتر ہے۔